ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈ بیدری میں نوجوان کا سفاکانہ قتل۔ ملزمین ہوگئے موقع پر سے فرار

موڈ بیدری میں نوجوان کا سفاکانہ قتل۔ ملزمین ہوگئے موقع پر سے فرار

Wed, 02 Sep 2020 17:36:26    S.O. News Service

موڈبیدری،2؍ستمبر(ایس او نیوز) موڈبیدری کے باڈاگومیراجو نامی علاقے میں ہلاکت خیز ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے ایک نوجوان کو بڑے ہی سفاکانہ انداز میں قتل کرڈالا اور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول نوجوان کی شناخت اومیش گوڈا (35سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ سمجھاجارہا ہے کہ قتل کی یہ واردات منگل کے دن رات دیر گئے انجام دی گئی ہوگی۔ اطلاع ملنے پر موڈبیدری پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: